اداکارہ ثناء پی ٹی وی کی عید الفطر پر لائیو ٹرانسمیشن کیلئے کل لاہور پہنچیں گی

منگل 14 جولائی 2015 12:08

اداکارہ ثناء پی ٹی وی کی عید الفطر پر لائیو ٹرانسمیشن کیلئے کل لاہور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) اداکارہ ثناء پی ٹی وی کی عید الفطر پر لائیو ٹرانسمیشن کیلئے آج ( بدھ ) لاہور پہنچیں گی ۔ ثناء عید الفطر کے پہلے روز پی ٹی وی کی خصوصی لائیو ٹرانسمیشن میں میزبانی کریں گی ۔

(جاری ہے)

تین روز تک جاری رہنے والی پی ٹی وی کی عید الفطر کی خصوصی ٹرانسمیشن میں دیگر اداکار بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ اس خصوصی ٹرانسمیشن کے پروڈیوسر محسن جعفر ہیں ۔