فیصل آباد، عید الفطر کیلئے سکیورٹی پلان تیار، 9ہزار کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے

منگل 14 جولائی 2015 12:57

فیصل آباد، عید الفطر کیلئے سکیورٹی پلان تیار، 9ہزار کے قریب پولیس اہلکار ..

فیصل آباد ۔14 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ کیلئے عید الفطر کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے اور ریجن بھر میں 72مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے نیز عید پر حساس مقامات سمیت ریجن بھر میں 9 ہزار کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ریجنل پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں 24، جھنگ میں 19،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 26اور چنیوٹ میں 3 مقامات ،عید گاہیں، عبادت گاہیں ، مساجد اور امام بارگاہیں حساس قرار دی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کے پولیس ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں عیدالفطر کے 1104اجتماعات ہوں گے جن میں سے 768اجتماعات مختلف مساجد ،173کھلے مقامات ،52امام بارگاہوں اور 11قادیانیوں کی عبادت گاہوں میں منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران بھی سکیورٹی کا انتظام چیک کرنے کیلئے مسلسل گشت کریں گے تاکہ کسی جگہ پر کسی کوتاہی کا کوئی خدشہ نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :