پاکستان کی ویمن فٹ بالر کو برطانوی کلب سے پیشکش

منگل 14 جولائی 2015 13:19

پاکستان کی ویمن فٹ بالر کو برطانوی کلب سے پیشکش

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی المیرا رفیق کو برطانوی کلب ٹوٹینہم کی جانب سے کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، المیرا کل ٹوٹینہم میں شمولیت کیلئے ٹرائلز دیں گی۔

(جاری ہے)

20سالہ المیرا رفیق نے ساف ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، وہ پاکستان میں بلوچستان یونائیٹڈکی نمائندگی بھی کرتی ہیں اس سے قبل وہ ینگ رائزنگ اسٹارز کی بھی نمائندگی کرچکی ہیں، اب برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر المیرا کو انگلینڈ میں پروفیشنل فٹبال کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، انہیں انگلینڈ کے ٹوٹینہم فٹبال کلب کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے جس کیلئے وہ ٹرائلز دیں گی، اگر وہ ٹرائلز میں کامیاب ہوگئیں تو انگلینڈ میں پروفشنل فٹبال کھیلنے والی پاکستان کی پہلی فٹبالر بن جائیں گی۔