شاہکوٹ؛ جعلی کرنسی بنانے والے گینگ کی سرغنہ خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار، جعلی نوٹ بنانے والی مشین برآمد

منگل 14 جولائی 2015 14:06

شاہکوٹ؛ جعلی کرنسی بنانے والے گینگ کی سرغنہ خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار، ..

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)شاہکوٹ میں پولیس نے جعلی کرنسی بنانے والے گینگ کے گھر پرچھاپہ مار کر سرغنہ خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ جعلی نوٹ بنانے والی مشین اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی شاہکوٹ سجاد اکبر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبری ہونے پر پر وارڈ نمبر 5شاہکوٹ میں عرصہ دراز سے جعلی کرنسی نوٹ بنانے والے گینگ کی سرغنہ محمودہ لوہاری کے گھر پر چھاپہ ماراجہاں محمودہ لوہاری اور اسکے ساتھی ملزمان یونس عرف فوجی، صدیق، اکرم اللہ، قیصر محبوب جعلی نوٹ بنا رہے تھے پولیس نے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی نوٹ، ڈائیاں، کیمیکل شیشیاں، کٹر، سفید کٹے ہوئے کاغذات، نوٹوں کی پیکنگ والے لفافے اور بریف کیس سمیت محمودہ لوہاری اور قیصر محبوب کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی تین ساتھی ملزم یونس، صدیق، اکرم اللہ موقع سے فرارہو گئے، محمودہ لوہاری نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ہم نے یہ سارا سامان ساڑھے 7لاکھ روپے میں خریدا تھااورکافی عرصہ سے جعلی کرنسی بنا کر بڑے شہروں میں فروخت کرتے تھے، تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے محمودہ لوہاری، قیصر محبوب، یونس،صدیق،اکرم اللہ کے خلاف 489ABکے تحت مقدمہ رج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔