سپر مڈل ویٹ چیمپئن برطانوی باکسر کار ل فروچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

منگل 14 جولائی 2015 14:29

سپر مڈل ویٹ چیمپئن برطانوی باکسر کار ل فروچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جولائی۔2015ء) 4مرتبہ کے سپر مڈل ویٹ عالمی چیمپئن برطانوی باکسر کار ل فروچ نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کا اعلان کر تے ہوئے کارل فرو چ کا کہنا تھا کہ انکے خیال میں اب کیریئر میں کچھ مزید حاصل کرنے کو نہیں بچا ہے اور ان کے جانے کے بعد ان کے کارنامے انہیں زندہ رکھیں گے،فروچ کے مطابق انکے خیال میں یہ ریٹائرمنٹ کا درست وقت تھا۔

38سالہ فروچ نے اپنے کیریئر میں 35میں سے 33مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جس میں 24ناک آؤٹ مقابلے بھی شامل تھے۔