پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہو لڈرسمیت 30عہدیدار‘سابق ناظمین کا تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان

منگل 14 جولائی 2015 14:48

پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہو لڈرسمیت 30عہدیدار‘سابق ناظمین کا تحر یک انصاف ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہو لڈررانا عباس علی خان سمیت پیپلزپارٹی کے30عہدیداروں سابق ناظمین اور کونسلرز نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ شیخوپورہ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہو لڈررانا عباس علی خان ‘ پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر شر قپور رانا ریاست علی خان ‘پیپلزپارٹی کے سابق ناظمین چوہدری صابر حسین بھٹی ‘سعید شاہ ‘محمد یعقوب بٹ ‘منیر ڈوگر ‘حافظ عثمان ‘سابق کونسلرز واصف شاہ ‘وقار شاہ ‘عاطف کمبوہ عبد الولی خان ‘انجمن تاجران فاروق آباد کے چےئر مین احمد مقبول خان سمیت30لوگوں نے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ضلعی آرگنائزر تحر یک انصاف کنور عمران سعید اور ڈپٹی آرگنائزر شفقت علی کجربھی موجود تھے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کر پشن اور لوٹ مار نے انکے بیڑہ غر ق کر دیا ہے اورتحر یک انصاف پاکستانی عوام کے سامنے اس وقت امیدکی آخری کرن ہے یہی وجہ ہے کہ آج سیاسی لوگ دوسری پارٹیوں کو چھوڑ کر تحر یک انصاف میں شمولیت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات میں سیاسی مخالفین کے ساتھ مقابلہ کر نے کیلئے تیار ہے اور پارٹی کا ہر کارکن دن رات محنت کر ے ہم نے ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کا نظام ختم کر کے عوام کو مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر تر قی کی راہ پر گامزن کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے عوامی خدمت کا نعرہ لگا کر قوم کو مہنگائی ‘بے روزگاری ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور کر پشن کے سواکچھ نہیں دیا اس لیے عوام اب دونوں جماعتوں کو ہر فورم پر مسترد کر کے عمران خان اور تحر یک انصاف کی پا لیسوں کو سپورٹ کر رہے ہیں اس لیے مجھے یقین ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحر یک انصاف کا میابی حاصل کر یگی ۔