فلم میں ڈیزائنر کا کردار مزاج کے مطابق تھا ، کیٹ ونسلیٹ

منگل 14 جولائی 2015 16:35

فلم میں ڈیزائنر کا کردار مزاج کے مطابق تھا ، کیٹ ونسلیٹ

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)ہالی وڈ کی اداکارہ کیٹ ونسپلیٹ کا کہنا ہے کہ میں نے فلم ” وی ڈریس میکرز “ میں فیشن ڈیزائنر کا کردار ادا کیا تھا جو کہ میرے مزاج کے مطابق تھا ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں خود اپنے ملبوسات کا بہت خیال رکھتی ہوں ۔مجھے اسی وجہ سے فلم وردی ڈریس میکرز میں کردار ادا کرنا اچھا لگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماں کی ذمہ داریاں بہت اچھی طرح نبھا رہی ہوں اور اپنے بچوں میا اور جو کی تربیت کے حوالے سے محتاط ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے شوہر کے بغیر کافی عرصے تک تنہائی زندگی گزاری لیکن اس کے بعد میں نے ڈارک سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے اور ہر طرح کے حالات کا سامنا انتہائی جرات سے کیا ۔