ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس میں عدالت نے ٹی ٹی پی کے فضل اﷲ اور شاہد اﷲ شاہد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے

منگل 14 جولائی 2015 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس میں عدالت نے ٹی ٹی پی کے فضل اﷲ اور شاہد اﷲ شاہد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

(جاری ہے)

کالعدم ٹی ٹی پی چھوڑ کر داعش جوائن کرنے والے شاہد اﷲ شاہد افغانستان میں ڈرون حملے میں مارے جاچکے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے فضل اﷲ اور شاہد اﷲ شاہد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، مقدمے کے چالان میں ملزمان کو مفرور ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :