اسلام آباد : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی رہائی، پی ٹی آئی میدان میں اتر آئی، سپریم کورٹ سے سو موٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کر ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 جولائی 2015 11:01

اسلام آباد : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی رہائی، پی ٹی آئی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جولائی 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار کی گئی ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے منظور کر لی تھی .

(جاری ہے)

تاہم ماڈل ایان علی کی رہائی کی خبر سن کر پی ٹی آئی میدان میں اتر آئی ہے، پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے سپریم کورٹ سے ایان علی کی رہائی پر از خود نوٹس لینے کی درخواست کی ہے ان کا کہنا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس سے ملک کی پوری دنیا میں بد نامی ہوئی ہے، اس کیس میں ماڈل ایان علی کی رہائی پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی کا باعث بنے گی انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ماڈل ایان علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ کیس کے سلسلے میں ایک سرکاری افسر بھی قتل ہوا تاہم اس کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات لازمی ہیں.