ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 10واں مرحلہ کرس فروم کے نام

بدھ 15 جولائی 2015 11:14

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 10واں مرحلہ کرس فروم کے نام

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جولائی۔2015ء) فرانس میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں برطانیہ کے کرس فروم نے کامیابی حاصل کر لی ۔ ٹور ڈی سائیکل ریس کا ایونٹ 10ویں سٹیج تک پہنچ گیا ، مداحوں کی بڑی تعداد ریس دیکھنے کیلئے ٹریک پر پہنچی ۔

(جاری ہے)

رائڈرز نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے پرستاروں سے خوب داد وصول کی ، سب نے ایک دوسرے پر برتری لے جانے کیلئے خوب زور بازو دکھائے لیکن ایونٹ کے سب سے کامیاب برطانوی رائڈر کرس فروم نے ایک مرتبہ پھر ساتھی سائیکلسٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس کی دسویں سٹیج اپنے نام کر لی ۔ انہوں نے 167 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 22 منٹ اور 7 سیکنڈز میں عبور کیا ۔ ریس میں دوسرا نمبر آسٹریلیا کے رچی پورٹ اور تیسرا کولمبیا کے نائرو کوئنٹانا کا رہا ۔