آئی پی ایل نے جنٹلمین گیم گندی کر دی :محسن خان

بدھ 15 جولائی 2015 11:26

آئی پی ایل نے جنٹلمین گیم گندی کر دی :محسن خان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جولائی۔2015ء) انڈین پریمیر لیگ کرپشن کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر بھی میدان میں اتر آئے ، ٹیسٹ کرکٹر اور سابق کوچ محسن حسن خان کے مطابق آئی پی ایل نے جینٹلمین گیم کو گندا کردیا ہے ، سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر ظفر الطاف کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ سٹارزنے مل کر آئی پی ایل میں کرپشن کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کرپٹ لوگوں کی کوئی ضرورت نہیں ، آئی پی ایل نے جینٹلمین گیم کو گندا کردیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین ڈاکٹر ظفر الطاف کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں قوانین ہی نہیں ہیں ، بالی ووڈ سٹارز اور بھارتی کرکٹرز مل کر کرپشن کر رہے ہیں ، آئی پی ایل کرپشن سکینڈل سے آئی سی سی کا دوہرا معیار بھی سامنے آگیا ہے جس کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھارت میں کرکٹ کرپشن پر چپ سادھی ہوئی ہے ۔