میں اور شاہ رخ اچھے دوست نہیں‘ اجے دیوگن

بدھ 15 جولائی 2015 11:28

میں اور شاہ رخ اچھے دوست نہیں‘ اجے دیوگن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء)بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ وہ اور اداکار شاہ رخ خان ایک دوسرے کے اچھے دوست نہیں بلکہ صرف کام کی حد تک ساتھ ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وہ اور شاہ رخ بلغاریہ میں ملے تھے جس کی تصویر سوشل میڈیاپرپھیلا دی گئی۔

(جاری ہے)

اجے کا کہنا تھا کہ وہ اور شاہ رخ ایک دوسرے کے اچھے دوست نہیں کیوں کہ وہ دونوں بہت کم ہی ملتے ہیں اور کام کے حوالے سے ہی ملاقات کرتے ہیں۔

اجے کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور شاہ رخ بلغاریہ میں بھی اس وقت ملے جب شاہ رخ اپنی فلم ’دل والے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔یاد رہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان ان کی 2012 میں ریلیز ہوئی فلموں ’سن آف سردار‘ اور ’جب تک ہے جان‘ کی وجہ سے جنگ ہوئی تھی۔ اس دوران شاہ رخ کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی جبکہ اجے کی فلم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔