رومانیہ نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزے مسترد کر دیے

بدھ 15 جولائی 2015 11:49

رومانیہ نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزے مسترد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) پاکستان جونیئر سنوکر ٹیم کیلئے بڑا دھچکہ، رومانیہ میں ہونیوالی انڈر 21 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں جانے والی قومی جونیئر ٹیم کے ویزے مسترد کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر سنوکر ٹیم نے رومانیہ میں ہونیوالی انڈر 21 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔پاکستان کی جانب سے محمد فہیم، این ڈ عبد الرحیم نے ملک کی نمائندگی کرنا تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ پاکستانی سکواش کھلاڑیوں کے ویزے بھی آسٹریلین سفارتخانے نے مسترد کردیئے تھے۔