سعودی عرب کاایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی سمجھوتے پر خیر مقدم

بدھ 15 جولائی 2015 12:05

سعودی عرب کاایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی سمجھوتے پر خیر مقدم

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء ) ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین تہران کے متنازع جوہری پروگرام کو نکیل ڈالنے اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے طے پائے سمجھوتے کا سعودی عرب نے خیر مقدم کیا ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت کے ایک ذمہ دار ذرائع نے کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ عالمی برادری کے ساتھ جو ایران کو کسی ایسے معاہدے کا پابند بنائے جس کے ذریعے تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکا جا سکے۔

نیز معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں عالمی پابندیاں عاید کی جا سکیں۔ سعودی عرب گروپ چھ اور ایران کے درمیان تہران کی جانب سے عالمی معاہدوں بالخصوص اسلحہ کے حصول سے متعلق سمجھوتوں کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کی حمایت پر بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر ایران پر پابندیاں عاید کرنے میں معاونت کرے گا۔

(جاری ہے)

ایران کے اندرونی وسائل کو ایرانی قوم کی ترقی وخوش حال اور فلاح عامہ پر صرف ہونا چاہیے نہ کہ ایرانی حکومتیں قومی وسائل کو خطے کے ممالک کو ڈرانے دھمکانے اور شورش پھیلانے کے لیے استعمال کریں جس کے بعد خطے کے ممالک کو منہ توڑ جواب دینے پر مجبور ہونا پڑے۔

سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران ایک پڑوسی ملک ہے اور ریاض تہران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے لیکن تعلقات کی بنیاد اچھے پڑوسی کے حسن سلوک اور دوسروں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :