تین رکنی قومی ٹیم رواں ماہ آسٹریلین اوپن اور وکٹورین اوپن سکوائش ٹورنامنٹس میں شرکت کرے گی
بدھ 15 جولائی 2015 12:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء)تین رکنی قومی ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول دو سکوائش ٹورنامنٹس میں شرکت کرے گی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 22 جولائی کو آسٹریلیا روانہ ہو گی جہاں پر وہ وکٹورین اوپن اور آسٹریلین اوپن سکوائش ٹورنامنٹس میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔
(جاری ہے)
پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے سیکرٹری اور گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ہم نے تین قومی کھلاڑیوں ناصراقبال، فرحان زمان اور طیب اسلم کو وکٹورین اور آسٹریلین اوپن میں ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وکٹورین اوپن 27 سے 2 اگست تک جبکہ آسٹریلین اوپن یکم سے 2 اگست تک کھیلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جونیئر اور سینئر کھلاڑی ان دنوں مصحف علی سکوائش کمپلیکس میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں، کھلاڑیوں کو ہر روز نماز تراویح کے بعد سحری تک ٹریننگ دی جاتی ہے، امید ہے کہ تینوں کھلاڑی ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.