انٹرنیشنل کبڈی کوچنگ کورس آئندہ ماہ اگست میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس،اسلام آباد میں شروع ہوگا

بدھ 15 جولائی 2015 12:13

انٹرنیشنل کبڈی کوچنگ کورس آئندہ ماہ اگست میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس،اسلام ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل کبڈی کوچنگ کورس آئندہ ماہ اگست میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس،اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ کوچنگ کورس میں ملک بھر سے40 کوچز اور غیرملکی کوچز بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ کورس میں نئے کوچز کو کبڈی کے جدید قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ کورس 6 روز تک جاری رہے گا۔