ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

بدھ 15 جولائی 2015 12:14

ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

لارڈ ز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ (آج) جمعرات سے لارڈز، لندن میں شروع ہو گا شیڈول کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم 23 سے 25 جولائی تک ڈربی شائر کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 29 جولائی سے 2 اگست تک ایجبسٹن، برمنگھم ‘ چوتھا ٹیسٹ 6 سے 10 اگست تک ٹرینٹ برج برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

14 سے 16 اگست تک آسٹریلوی ٹیم نارتھمپٹن شائر کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلے گی۔ ایشز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک کینگٹن، لندن میں کھیلا جائے گا۔ ایشز سیریز کے بعد آسٹریلیا 27 اگست کو آئرلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ کھیلے گا۔ آسٹریلوی ٹیم 3 ستمبر سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز کرے گی۔