کراچی : ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے سر براہ عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی۔
سمیرا فقیرحسین بدھ 15 جولائی 2015 12:57
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 15 جولائی 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی ہے، قرارداد ایم کیو ایم کے رہنماؤں خالد احمد، محمد حسین اور عامر معین پیر زادہ کیا جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس کا متن یہ ہے کہ عمران خان اور پی ٹی نے پی ٹی وی پر حملہ کیا، پی ٹی آئی پر ملک غداری کا مقدمہ چلایا جائے، سندھ اسمبلی کے باہر میڈٰا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خا ن کے فوج کے خلاف بیانات سے پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں.
پی ٹی آئی نے پی ٹی وی پر بھی حملہ کیا اور پاکستانی قیادت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جس پر عمران خان کے خلاف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کارروائی کی جائے. ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکی عدالت کے فیصلے سے راہ فرار اختیار کیا ہوا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین کے بیان کا سیاق و سباق دیکھ کر بات کی جائے. انہوں نے موقف دیا کہ عمران خان نے کئی مرتبہ فوج کے خلاف بات کی لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی.مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.