بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی کا کینسر سے آگاہ کیلئے کتاب لکھنے کا اعلان

بدھ 15 جولائی 2015 12:58

بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی کا کینسر سے آگاہ کیلئے کتاب لکھنے کا اعلان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) بے باک کردارنبھانے کے حوالے سے مشہور بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے اداکاری کے بعد اب مصنف بھی بنیں گے۔جی ہاں بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی اب کینسر سے آگاہی کے لئے کتاب لکھیں گے۔ عمران ہاشمی کی جانب سے کتاب لکھنے کا مقصد کینسر کے مریضوں اور ان کے ورثا کو اس مرض اور اس کے علاج کے بارے میں ممکن حد تک آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی کتاب ان دنوں کا احاطہ کرے گی جب ان کا اکلوتا بیٹا ایان کینسر کے موذی مرض سے لڑ رہا تھا اور وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس کے ساتھ تھے۔عمران ہاشمی اپنی کتاب میں کینسر کے علاج کے طریقوں اور اس دوران مریض کی خوراک کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کریں گے، اس سلسلے میں انہوں نے ناصرف سائنسی تحقیق کی ہے بلکہ کئی کتابوں کے بھارتی مصنف سید حسین زیدی سے بھی رہنمائی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ عمران ہاشی کا بیٹا ایان 2 سال قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگیا تھا تاہم امریکا میں علاج کے بعد اب وہ رو بصحت ہے۔