ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ 12دسمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی

بدھ 15 جولائی 2015 13:29

ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ 12دسمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی

لاہور ۔15 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ 12دسمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان ،تھائی لینڈ ،برونائی ،جاپان ،کوریا ،تائیوان ،ملائشیا،سنگا پور ،ہانگ کانگ ،مالدیپ ،بھارت ،برونائی اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مطابق ایشین چیمپئن شپ میں دس رکنی قومی خواتین ٹیم شرکت کرے گی ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 18خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ کے انعقاد سے قبل بھرپور ٹریننگ فراہم کی جائے گی اور ان صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے بہترین کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔