اداکار ساحر لودھی کی فلم ” موسم “ برسات کی نظر ہو گئی

بدھ 15 جولائی 2015 14:15

اداکار ساحر لودھی کی فلم ” موسم “ برسات کی نظر ہو گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) اداکار ساحر لودھی کی فلم موسم “ برسات کی نظر ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار ساحر لودھی نے ایک سال قبل ” موسم “ کے نام سے اپنی ذاتی فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی ابتدائی شوٹنگ کے بعد باقی شوٹنگ کا سلسلہ پچھلے ماہ شروع ہونا تھا مگر رمضان المبارک اور برسات کا موسم شروع ہونے کے باعث فلم کی آؤٹ ڈور شوٹنگ کا سلسلہ ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اب ساحر لودھی برسات کا موسم گزرنے کے بعد آؤٹ ڈور شوٹنگ کا سلسلہ شروع کریں گے ۔ فلم کے مصنف پرویز کلیم اور ڈائریکٹر ایم عرفان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :