پاکستان میں عظیم فنکار پیدا ہوئے ،ہمارے فنکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارتی فنکار بھی کرتے ہیں ‘ بشریٰ انصاری

بدھ 15 جولائی 2015 14:15

پاکستان میں عظیم فنکار پیدا ہوئے ،ہمارے فنکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں معین اختر ، سلیم ناصر ، خالدہ ریاست ، شفیع محمد ، محمود علی جیسے عظیم فنکار پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے فن سے دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان کو متعارف کروایا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خاص طور پر معین اختر نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے ، انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے شوز میں کمپیئرنگ کر کے بڑا نام کمایا ہے ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہمارے فنکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارتی فنکار بھی کرتے ہیں ،بہت سے بھارتی فنکار پاکستانی لیجنڈ فنکاروں کو کاپی بھی کرتے ہیں اور آج بھی بھارت میں ہمارے لیجنڈ اداکاروں کا احترام کیا جاتا ہے ۔