چین فاٹا کے عوام کی بحالی کیلئے پاکستان کو 1 کروڑ ڈالر فراہم کر ے گا`

بدھ 15 جولائی 2015 17:47

چین فاٹا کے عوام کی بحالی کیلئے پاکستان کو 1 کروڑ ڈالر فراہم کر ے گا`

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء ) چین پاکستان کو فاٹا کے عوام کی بحالی اور علاقے میں سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لئے 1 کروڑ ڈالر فراہم کر ے گا۔اس ضمن میں بدھ کو پاکستان میں تعینات چینی سفیر اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے معاہدے پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

وزارتِ اقتصادی امور کے بیان کے مطابق معاہدے پر دستخط چینی صدر جن پنگ کے رواں سال اپریل میں دورہ پاکستان کے نتیجے میں ہوئے ہیں پاکستان میں تعنیا ت چینیی سفیر سن وی ڈانگ اور اقتصادی امور ڈویثرن کے سیکرٹری محمد سلیم نے معاہدے پر دستخط کر دےئے معاہد ے کے مطابق چین پاکستا ن کو فاٹا میں سماجی ترقی کے فروغ اور فاٹا کے رہائشایوں کی بحالی کے لئے ا کروڑ ڈالر فراہم کر ے گا اس سے قبل چینی حکومت نے فاٹا کی ترقی اور تعمیر نو کے لےئے 129 ملین ڈالر جاری کےئے ہیں علاو ازیں چینی حکومت نے فاٹا کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے لئے اپنی معاونت کی رضامندی کا اظہار کیا ہے اس مو قع پر چینی سفیر نے چینی عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کو رمضان المبارک اور عید الفطر کے حوالے سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس معاہد ے سے فاٹا کے لوگوں کے مسائل حل ہو ں گے انہوں نے کہا کہ معاہد ہ پاک چین اقتصاد ی راہداری کی دوسر ی مثال ہے انہوں نے امید ظاہر کی موجودہ فنڈ فاٹا کی بہتری کے لئیے استعما ل کئے جائینگے۔


متعلقہ عنوان :