کاسابلانکا کی مسجد میں چوہے کی موجودگی میں بھگڈر، خواتین سمیت 80افراد زخمی

بدھ 15 جولائی 2015 21:11

کاسابلانکا کی مسجد میں چوہے کی موجودگی میں بھگڈر، خواتین سمیت 80افراد ..

رباط(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) کاسابلانکا کی ایک مسجد میں چوہے کی موجودگی سے مچنے والی بھگدڑ میں خواتین سمیت 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مراکو نیوز ایجنسی نے بتایا کہ واقعہ منگل کو شہر کی حسن دوئم مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے چوہے کو دیکھ کر شور مچا دیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق، 81 افراد کو، جن میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی، معمولی زخم اور فریکچر آئے جبکہ کچھ بے ہوش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :