افغان طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات، ملا عمر نے تائید کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 15 جولائی 2015 21:22

افغان طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات، ملا عمر نے تائید کردی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جولائی 2015 ء) افغان طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات کی ملا عمر نے تائید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان اور افغان حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر نے مذاکرات کی تائید کردی ہے۔

(جاری ہے)

افغان طالبان اور افغان حکومت کے مابین مذاکرات پاکستان کے شہر مری میں پاکستان کے تعاون سے ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے اب انکشاف ہوا ہے کہ افغان طالبان اور افغان حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات کی ڈی جی آئی ایس آئی باقائدہ نگرانی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :