پاکستان افواج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سنی تحریک کا مظاہرہ ‘پاک افواج کے حق میں نعرے بازی

بدھ 15 جولائی 2015 21:44

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) پاکستان افواج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان سنی تحریک کے کارکنان کی بڑی تعداد نے پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر نور احمد قاسمی کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پاک افواج کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما نور احمد قاسمی و دیگر کا کہنا تھا کہ پاک افواج جس طرح بہادری سے دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے اس کی مثال رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی پاک افواج کے خلاف بیانات اور الزام تراشیاں کرنے والے ملک دشمن عناصر ہیں پاکستان کا ایک ایک بچہ پاک افواج کیساتھ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے کھڑا ہے ملک دشمن عناصر پاک افواج کو بدنام کرنے والی سازش بند کر دیں پاکستان سنی تحریک اور ملکی عوام پاک فوج کیساتھ ہے اور ملک دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :