ریحام خان الیکشن نہیں لڑرہیں جو انہیں کسی ڈگری کی ضرورت ہو: چوہدری شجاعت

muhammad ali محمد علی بدھ 15 جولائی 2015 21:50

ریحام خان الیکشن نہیں لڑرہیں جو انہیں کسی ڈگری کی ضرورت ہو: چوہدری شجاعت

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جولائی 2015 ء) چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ ریحام خان الیکشن نہیں لڑرہیں جو انہیں کسی ڈگری کی ضرورت ہو۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ کی مبینہ جعلی ڈگری کے حوالے سے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ ریحام خان الیکشن نہیں لڑرہیں جو انہیں کسی ڈگری کی ضرورت ہو۔ شادی کیلئے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ریحام خان کی ڈگری کا معاملہ خوامخواہ اچھالہ جارہا ہے۔