کسی بھارتی جاسوس ڈرون کے گرنے کا کوئی علم نہیں ، بھارتی ہائی کمشنر

پاکستان نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، کشیدگی پر تشویش ہے،ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان کا بیان

بدھ 15 جولائی 2015 23:07

کسی بھارتی جاسوس ڈرون کے گرنے کا کوئی علم نہیں ، بھارتی ہائی کمشنر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے جموں و کشمیر پر پاکستان کے قبضہ کا راگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھارتی جاسوس ڈرون کے گرنے کا کوئی علم نہیں پاکستان نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،کشیدگی پر تشویش ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ بدھ کے روز پاکستانی فورسز نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی لائن آف کنٹرول پر ہونے والی کشیدگی پر تشویش ہے۔

پاکستان کی مبینہ فائرنگ پر سیکرٹری خارجہ سے ہنگامی رابطہ کیا ہے انہون نے کہا کہ اوفا میں دونوں ممالک کے وزراء اعظم کی ملاقات سے تناؤ میں کمی آئی ہے پاکستان میں کسی بھارتی جاسوس ڈرون کے گرنے کا کوئی علم نہیں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ایک حصے پر پاکستان کا غیر قانونی قبضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :