سیالکوٹ :چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 3 شہری شہید

جمعرات 16 جولائی 2015 11:04

سیالکوٹ :چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 3 شہری شہید

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی2015ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک بار پھر سیالکوٹ چیراڑ سیکٹر پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ، تین خواتین سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ پنجاب رینجرز کے جوان بھارتی حملے کا موثر جواب دے رہے ہیں ۔ وسعت پسندانہ عزائم اور خطے میں چوہدراہٹ کے خواب دیکھنے والا جنگی جنون میں مبتلا ہندو بنیا ایک طرف مذاکرات کا ناٹک رچاتا ہے تو دوسری جانب اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آتا ۔

(جاری ہے)

بزدل بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیالکوٹ چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے ۔ بھارتی فورسز کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں تین شہری شہید جبکہ گاؤں ڈھول ملانے میں تین خواتین سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ کبھی جاسوس طیارے اور کبھی اشتعال انگیز فائرنگ بغل میں چھری اور منہ سے رام رام کرنے والا عیار دشمن گزشتہ کئی دنوں سے لائن آف کنٹرول پر چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے ، وطن عزیز کی سرحدوں کے محافظ پنجاب رینجرز کے جوان بزدل دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں اور ہر حملے کا موثر جواب دے رہے ہیں ۔