اداکارہ ثناء معروف بیوٹی سیلون کی پاکستان میں برانڈ ایمبیسڈرمقرر

جمعرات 16 جولائی 2015 11:36

اداکارہ ثناء معروف بیوٹی سیلون کی پاکستان میں برانڈ ایمبیسڈرمقرر

لاہور ۰اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء ) اداکارہ ثناء کو معروف بیوٹی سیلون کا برانڈ ایمبیسڈرمقرر کر دیاگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے معروف بیوٹی سیلون نے فلمسٹار ثناء کو اپنے بیوٹی سلیون کا پاکستان میں برانڈ ایمبیسڈرکے طورپر منتخب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گزشتہ روز اداکار ہ ثناء نے کراچی سے لاہور آمد کے فوری بعد ہی بیوٹی سیلون کیلئے خصوصی شوٹ میں حصہ لیا اور تین گھنٹے مسلسل شوٹ میں مصروف رہیں۔ یاد رہے کہ ثناء اس سے قبل بھی مختلف ملٹی نیشنل کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈرکے طور پرکام کررہی ہیں ۔علاوہ ازیں اداکارہ ثناء عید الفطرکے موقع پر پہلے روز پی ٹی وی ہوم پر لائیو ٹرانسمیشن بھی کرینگی ۔