اپنے بین الاقوامی کیریئر کے اختتار کیلئے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی ‘ یونس خان

جمعرات 16 جولائی 2015 12:41

اپنے بین الاقوامی کیریئر کے اختتار کیلئے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء)تجربہ کار پاکستانی بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کریئر کے اختتام کیلئے کوئی ڈیڈلائن مقرر نہیں کی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ جب تک فٹ ہیں اور پرفارم کررہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔یونس نے کہا کہ اکثر لوگ مجھ سے کریئر ختم کرنے کی تاریخ پوچھتے ہیں تاہم میرا دماغ اس حوالے سے کلیئر ہے۔

جب تک میں کرکٹ انجوائے کررہا ہوں کوئی وجہ نہیں کہ میں اپنا کیریئر ختم کردوں۔انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد سے ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں تاہم وہ ابھی بھی اس فارمیٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں یونس نے نے کہا کہ کچھ لوگوں کے بغیر وہ زندگی میں یہ مقام کبھی حاصل نہ کرپاتے ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی نے انہیں اس مقام تک پہنچایا یونس خان نے کہا کہ ان کے کریئر کی سب سے کامیابی پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی کپتان کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری ادا کی آئندہ قیادت سونپی گئی تو انکار نہیں کروں گاکپتان کی حیثیت سے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنا میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی، ون ڈے میں بھی کم بیک کرنا چاہتا ہوں، انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ کی زندگی میں بہت مدوجزر دیکھے،اس مقام تک پہنچانے میں سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف کا بہت بڑا ہاتھ ہے، انھوں نے ہر موقع پرمیری رہنمائی اورہمت افزائی کی،سابق کرکٹرز باسط علی،اقبال قاسم اور عبدالرقیب کا ممنون رہوں گا،خاندان کے اہم ترین افراد کے دنیا سے چلے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔