فرانس کی سیکیورٹی فورسز نے فوجی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 16 جولائی 2015 12:41

فرانس کی سیکیورٹی فورسز نے فوجی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء)فرانس کی سیکیورٹی فورسز نے فوجی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ ٓوروں نے جنوری 2016 ء میں حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور ان کا ہدف جنوبی فرانس میں ایک سینئر فوجی افسر تھا ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کیز نیوو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار افراد کی عمریں 16 سے 23 سال کے درمیان ہیں اور انہیں فرانس کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا گیا ۔

ان میں فرانسیسی بحریہ کا ایک سابق فوجی بھی شامل ہے ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مرکزی ملزم کا سراغ بنیادی طور پر سوشل میڈیا پر اْس کی سرگرمیوں سے لگایا گیا اور وہ شام جاکر لڑنے کی خواہش رکھتا تھا ۔ ملزمان کے جیل میں قید بعض فرانسیسی شدت پسند رہنماوں سے رابطے بھی بتائے جاتے ہیں ۔