کراچی : نارتھ ناظم آباد کے علاقہ میں فائرنگ، بول ٹی وی کا ایچ آر مینجز جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 جولائی 2015 13:05

کراچی : نارتھ ناظم آباد کے علاقہ میں فائرنگ، بول ٹی وی کا ایچ آر مینجز ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015ء ) : نارتھ ناظم آباد کے علاقہ میں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بول ٹی وی کا ایچ آر منیجرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ای میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے علی نعمان کو زخمی کردیا۔ زخمی شخص کی شناخت بول ٹی وی کے ایچ آر منیجر علی نعمان کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ کار چھیننے کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نیآئی جی سندھ غلام حیدرجمالی اور ایڈیشنل آئی جی سے بول ٹی وی کے ایچ آر منیجر علی نعمان کے قاتل کی تفصیلات طلب کرلیں۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے بھی علی نعمان کے قتل پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم قائم کرکے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے.

متعلقہ عنوان :