عوام کیلئے ایک اورخوشخبری ، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی

جمعرات 16 جولائی 2015 13:08

عوام کیلئے ایک اورخوشخبری ، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کردی ، بجلی کی قیمت میں مئی کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ، نیپرا حکام کے مطابق مئی میں بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی ، بجلی کے صارفین سے وصولی 8 روپے 9 پیسے سے کی گئی ۔ اینٹی ڈی سی نے 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی ، گیس انفراسٹرکچر سرچارج کی مدمیں 60 پیسے فی یونٹ کٹوتی کی گئی ہے ۔ بجلی کی قیمت میں کمی مئی کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :