اداکارہ مشی خان کی فراڈ کے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی

جمعرات 16 جولائی 2015 13:19

اداکارہ مشی خان کی فراڈ کے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء ) راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں تیس جولائی تک توسیع کر دی ہے ۔ اداکارہ مشی خان فراڈ کے مقدمے میں راولپنڈی کی سیشن کورٹ میں پیش ہوئیں ۔

(جاری ہے)

ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کی گئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد نے ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشی خان کو تیس جولائی تک عبوری ضمانت دیدی ۔ ادارہ مشی خان کیخلاف ڈاکٹر افشاں نامی شہری نے جعلی چیک دینے پر تھانہ نیو ٹاوٴن میں مقدمہ درج کرایا تھا ۔