پی سی بی کو سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے اعلان کیلئے وہاب ریاض کے فٹ ہونے کا انتظار

جمعرات 16 جولائی 2015 13:42

پی سی بی کو سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے اعلان کیلئے وہاب ریاض ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء)سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے اعلان کیلئے فاسٹ بالر وہاب ریاض کے فٹ ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی سلیکٹرز نے سری لنکا کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچز کے لئے سکواڈ کو حتمی شکل دے دیدی ہے اور فاسٹ بالر وہاب ریاض کے فٹ ہوتے ہی ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔ وہاب ریاض سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہاتھ میں چوٹ لگنے کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔