پریمیئر لیگ ایشیا ٹرافی ، آرسنل نے سنگاپور الیون کو مات دیدی

جمعرات 16 جولائی 2015 14:58

پریمیئر لیگ ایشیا ٹرافی ، آرسنل نے سنگاپور الیون کو مات دیدی

سنگاپور سٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16جولائی۔2015ء) پریمیئر لیگ ایشیا ٹرافی میں ہونے والے فٹبال میچ میں آرسنل نے سنگاپور الیون کی ٹیم کو سیمی فائنل میں 0 کے مقابلے میں 4 گولز سے شکست دے دی ہے ۔ سنگاپور میں ہونے والی پریمیئر لیگ ایشیا ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلش فٹبال کلب آرسنل کا مقابلہ سنگاپور الیون کیساتھ ہوا ۔

(جاری ہے)

بڑے فٹبال کلب نے چھوٹی ٹیم کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور پورے میچ پر اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا ۔

انگلش کلب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 0 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرایا ۔ اس جیت کے بعد فاتح ٹیم نے ایونٹ کے فائنل میں رسائی بھی حاصل کر لی ہے ۔ فائنل ہفتے کے روز آرسنل اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔