معاونت کارڈ گزارہ الاؤنس کے 1825 اے ٹی ایم کارڈ ضلع عمرکوٹ کے مستحق لوگوں میں تقسیم

جمعرات 16 جولائی 2015 14:58

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء)صوبائی وزیر بہبودآبادی سید حاجی علی مردا ن شاہ نے کہا کہ موجودہ سندھ حکومت زکوٰة کی منصفانہ تقسیم مستحق لوگوں تک پہچانے کے لیے سندھ بینک سے معاہدہ کیا گیا ہے تاکہ بغیر کسی دشواری کے زکواة کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ زکوٰة کمیٹی کے دفتر میں بینظیر معاونت کارڈ گزارہ الاؤنس کے 1825 اے ٹی ایم کارڈ ضلع عمرکوٹ کے مستحق لوگوں میں تقسیم کئے جس کے تحت فی مستحق کو 6 ہزار روپے ہر 6 ماہ میں ملیں گے، صوبائی وزیر نے کہا کہ زکواة تقسیم کرنا بھی ایک اہم ذمہ داری ہے اور اس کام میں کوئی بھی کوتاہی برداہشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ مستحق طلباء کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے زکوٰة کی مد میں ترجیحی بنیاد پرکام کر رہی ہے تاکہ ملک سے غربت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے سندھ حکومت زکوٰة پروگرام کے تحت کئی منصوبہ بندیاں کی گی ہیں جو بہت جلد آپ لوگوں کے سامنے آئیں گی ، اس موقع پر لوکل زکوٰة وعشر کمیٹی کے ضلع چیرمین غلام اکبر درس نے لوگوں سے اپیل کی کہ کوئی بھی چیرمین زکوٰة میں کرپشن کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کی فوری اطلاع دیں تاکہ اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا سکے ، تقریب میں اے ڈی سی ون سبھاش چندر ، اسسٹنٹ کمشنر طاہر میمن ، اشرف درس ، خیر محمد نوھڑی ، آفتاب پٹھان ، خیر محمد اور مستحق لوگوں کی تعداد موجود تھی