پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب

جمعرات 16 جولائی 2015 15:01

پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی2015ء) شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مسجد قاسم علی خان میں اجلاس طلب کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے علما نے شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب کرلیا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے جب کہ صوبے بھر سے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں لی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل رمضان المبارک کے چاند کے لئے بھی مسجد قاسم کے علما کی جانب سے 17 جون کو اعلان کیا گیا تھا جب کہ ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند 18 جولائی کو دیکھا گیا جس کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شہادتیں موصول ہونے کے بعد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :