پشاور،خاتون کی فحش تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر نے کے جرم میں گرفتار ملزم راضی نامے کی بنیاد پر رہا

جمعرات 16 جولائی 2015 16:48

پشاور،خاتون کی فحش تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر نے کے جرم میں گرفتار ملزم ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) پشاور کی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے خاتون کی فحش تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر نے کے جرم میں گرفتار ملزم کو راضی نامے کی بنیاد پر رہا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کامران ایوب ولد محمد ایوب سکنہ خیر آباد ضلع نوشہرہ پر الزا م تھا کہ اس نے مسماتہ (ع) کی دھوکہ دہی سے تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کیں جس کیخلاف مسماة کی والدہ نے ایف آئی اے میں رپورٹ درج کروائی جس پر ایف آئی اے کے اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوے ملزم کو سائبر کرائیم کے تحت گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف اے ڈی جے عثمان ولی کی عدالت میں مقدنہ زیر سماعت تھا تاہم گذشتہ روز فریقین نے عدالت میں راضی نامہ کی دستا ویزات پیش کیں جس کے بعد عدالت نے ملزم کو مقدمے سے با عزت طور پر بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :