ساتھی کی جان بچانے کے لیے بگلے کی عقاب سے جنگ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 16 جولائی 2015 20:02

ساتھی کی جان بچانے کے لیے بگلے کی عقاب سے جنگ

والڈیز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی۔2015ء)والڈیز، الاسکا۔ امریکی محکمہ داخلہ نے اپنے فیس بک پیج پر ڈیوڈکنالیس کے حوالے سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک بہادر بگلے نے ساتھی بگلے کی جان بچانے کے لیے عقاب سے جنگ کی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ نے لکھا کہ اس لڑائی کے اختتام پر بہادر بگلے نے دوست کو بچانے کی جدوجہد ترک کردی اور عقاب اپنے شکار کولے کر اڑ گیا۔ اس کے بعد ڈیوڈ کنالیس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ عقاب اپنے شکار کو لے کر بھاگ رہا ہے اور دو بگلے اس کے تعاقب میں اڑ رہے ہیں۔