میرا غیر قانونی مائیننگ سے کوئی تعلق نہیں: پرویز خٹک

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 جولائی 2015 23:00

میرا غیر قانونی مائیننگ سے کوئی تعلق نہیں: پرویز خٹک

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015 ء) وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میرا غیر قانونی مائیننگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی غیر قانونی مائیننگ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہیں نہیں معلوم کہ کیوں انہیں اس معاملے میں ملوث کیا جارہا ہے۔ ان کے ضلع میں غیر قانونی مائیننگ کے حوالے سے اطلاعات ملنے پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو متعدد بارکاروائی کی ہدایت کی تھی۔ وزیر اعلی پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ وہ ضیا اللہ آفریدی کو نہیں جانتے ہیں۔ کابینہ کے اجلاس کے علاوہ ضیااللہ آفریدی سے کبھی نہیں ملے۔

متعلقہ عنوان :