دور حاضر کی نت نئی ایجادات انٹرنیٹ ، فیس بک ، ٹویٹر اور موبائل فون کا بڑھتا استعمال ، عید کارڈز کے ذریعے مبارکبادی پیغامات بھجوانے کی صدیوں قدیم اور روایت ٹوٹ گئی

جمعرات 16 جولائی 2015 23:10

دور حاضر کی نت نئی ایجادات انٹرنیٹ ، فیس بک ، ٹویٹر اور موبائل فون کا ..

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جولائی۔2015ء) دور حاضر کی نت نئی ایجادات انٹرنیٹ ، فیس بک ، ٹویٹر اور موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث عید کارڈز کے ذریعے مبارکبادی پیغامات بھجوانے کی صدیوں قدیم اور روایت دم توڑ گئیں کاغذ ، پرنٹنگ پریس اور محکمہ ڈاک سے وابستہ کاروبار بھی ٹھپ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماضی میں ماہ صیام شروع ہوتے ہی عید کارڈز کی تیاری کا کاروبار عروج پر پہنچ جاتا ہے اور مارکیٹ میں نت نئے ڈیزائن کے دیدہ زیب عید کارڈز کی فروخت شروع ہو جاتی تھی ، شہروں میں عید کارڈز کی فروخت کیلئے خصوصی سٹالز بھی سج جاتے تھے اور بہت سے افراد اس کاروبار سے روز گار بھی کماتے تھے لیکن چند سالوں سے انٹرنیٹ ، فیس بک ، ٹویٹر اور موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث لوگ انہیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو عید مبارک کے پیغامات بھجوا رہے ہیں ۔

عیدکارڈز کا کاروبار ٹھپ ہونے کی وجہ سے جہاں کاغذ ، پرنٹنگ سے دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کا کاروبار ختم ہوا وہاں محکمہ ڈاک کے سالانہ ریونیو پر بھی منفی اثرات پڑے ہیں ۔