برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ غز ل گائیک اور شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا 88 واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا

مہدی حسن نے 28سال تک مسلسل فلموں کیلئے گائیکی کی ،تمغہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سمیت دیگر ایوارڈ حاصل کیے

جمعہ 17 جولائی 2015 12:13

برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ غز ل گائیک اور شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ غز ل گائیک اور شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا 88 واں یوم پیدائش کل (ہفتہ )منایاجائیگا۔مہدی حسن 18جولائی 1927ء کو بھارت میں پیدا ہوئے اورتقسیم ہند کے بعد ہجرت کر کے پاکستان آگئے ۔ان کا موسیقی کے معروف گھرانے کلاونت سے تعلق تھا موسیقی کی ابتدائی تعلیم والد عظیم خان اور چچا اسماعیل خان سے حاصل کی۔

(جاری ہے)

استاد مہدی حسن نے غزل گائیکی کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا اور 400سے زائد فلموں کے لئے گانے گائے ۔انہوں نے 28سال تک مسلسل فلموں کیلئے گائیکی کی ۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جبکہ 1979ء میں مہدی حسن کو بھارتی حکومت نے اپنا بڑا ایوارڈ ”کے ایل سہگل “ دیا ۔ مہدی حسن آخری ایام میں کافی عرصے تک علیل رہے اور 13جون2012 ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔