ضیاء اللہ آفریدی صوبائی کابینہ سے فارغ، اعلامیہ جاری

جمعہ 17 جولائی 2015 12:34

ضیاء اللہ آفریدی صوبائی کابینہ سے فارغ، اعلامیہ جاری

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء)خیبر پختو نخوا کے وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو صوبائی کابینہ سے فارغ کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن کے الزام میں گرفتار خیبر پختو نخوا کے وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو صوبائی کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گورنر خیبر پختو نخوا کی منظوری سے باقاعدہ سرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ضیاء اللہ آفریدی کو 9جولائی کو خیبر پختو نخوا احتساب کمیشن نے کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا