چاند رات کو تجارتی مراکز میں چوڑیوں اور مہندی کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا

جمعہ 17 جولائی 2015 14:20

چاند رات کو تجارتی مراکز میں چوڑیوں اور مہندی کی فروخت میں اضافہ دیکھا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) چاند رات کو تجارتی مراکز میں چوڑیوں اور مہندی کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا خواتین اپنے کپڑوں اور جوتیوں سے میچنگ کر کے رنگا رنگ چوڑیوں اور مصنوعی زیورات کی خرید و فروخت میں مصروف رہیں۔

(جاری ہے)

لڑکیاں اپنے سہیلی سکھیوں کے ہمراہ یا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لباس سے ملتی جلتی چوڑیوں اور زیورات اور چپل کی خریداری میں مصروف دکھائی دیں۔ تجارتی مراکز میں چوڑی فروشوں نے خصوصی سٹال سجا رکھے تھے