راولپنڈی: پاک فوج کا بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کے مبصرین سے رابطہ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 جولائی 2015 15:33

راولپنڈی: پاک فوج کا بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر اقوام ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جولائی 2015ء ) : پاک فوج نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کے مبصرین سے رابطہ کیا ہے.

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین سے بھارت کی جانب سے کی گئی سیز فائر کی خلاف ورزی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا. پاک فوج نے مبصرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی تحقیقات کرے. بھارت نے مارٹر گولوں اوربھاری مشین گن سے پاکستان کی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا بھارتی فوج کی فائرنگ سے گذشتہ دو دنوں میں 4 پاکستانی شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے.