قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 24 جولائی سے شروع ہو گا

جمعہ 17 جولائی 2015 15:42

قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 24 جولائی سے شروع ہو گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء)پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین چمپئن شپ اور عالمی کپ کے کوالیفائی راوٴنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصدق حنیف نے بتایا کہ ایشین بیس بال چمپئن شپ رواں سال 16 سے 20 ستمبر تک تائیوان میں منعقد ہوگی جس میں6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایونٹ میں پاکستان، جاپان، کوریا، تائیوان، چین اور فلپائن شامل کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چمپئن شپ کی ٹاپ چار ٹیمیں عالمی بیس بال کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائیرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، خیبرپختونخوا ، پنجاب اور اسلام آباد کے کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی کے عبیداللہ، احسان ، ہدایت اللہ، آصف، ارسلان اور نیازی ہائرایجوکیشن کمیشن کے عادل سردار، روٴف الرحمن، فضل خان، محسن جمیل، برہان جوہر، ابوبکر،جواد، علی اسماعیل اور صدام حسین، پنجاب کے فیضان، مرسلین، پولیس، عرفان، طارق ندیم، پاکستان واپڈا سے عدنان بٹ، ابوبکرصدیق، سمیرزوار، عمیر امداد، عثمان، وقاص اسماعیل شرکت کریں گے۔

ان کھلاڑیوں کو بیٹنگ کوچ سرفراز احمد، پچنگ کوچ بابر شیرازی اور فیلڈنگ کوچ احسن بلال تربیت دیں گے جبکہ ہیڈکوچ کے فرائض مصدق حنیف خود انجام دیں گے۔