الطاف حسین کے خلاف مقدمات کے اندراج کو اچھی روایت نہیں؛خورشید شاہ

جمعہ 17 جولائی 2015 20:52

الطاف حسین کے خلاف مقدمات کے اندراج کو اچھی روایت نہیں؛خورشید شاہ

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمات کے ندراج کو اچھی روایت قرار نہیں دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اچھی روایت نہیں اگر آج الطاف حسین کے خلاف ہورہا ہے تو کل نواز شریف اور عمران خان کے خلاف بھی ہو سکتا ہے ملک میں وہ با تیں ہو رہی ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہو ئیں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیاان کا مزید کہنا تھاکہ الطاف حسین کے اس طرح کے بیا نات پہلے بھی آتے رہے ہیں س معا ملے پر ریا ست کو آگے آنا چاہیئے الطاف حسین نے پنی پا رٹی کو مسائل میں الجھا دیا ہے کبھی وہ فوج کے حق میں ریلیاں نکلواتے ہیں ان کی پا لیسیاں کیا ہیں یہ پتہ نہیں ہے یف آئی آر درج ہو جا نے سے کو ئی ملزم نہیں بن جا تااس بات میں حقیقت ہے کہ ملک میں بکری کی چور کا مقدمہ بھی درج کرا نا بہت مشکل ہے ان کا کہنا تھا کہ پا کستان میں دو عیدیں کو ئی نئی بات نہیں ایسا پہلے بھی ہو تا رہا ہے حکو مت سندھ نے ریجرز کو ایک ماہ کی توسیع دی ہے مزید تو سیع سندھ سمبلی کے اجلاس میں ہو گی ان کا کہنا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے کی جا نب سے کا روائیاں اٹھا رہویں ترمیم کے تحت صو بوں کے معا ملا ت میں مدا خلت ہے جس کے خلاف صو بے عدالتوں میں گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے پچپن سالوں میں جو کچھ ہوا وہ کسی کو یاد نہیں اگر یا د ہے تو صرف سیا ست دانوں کے سات سال یہ کیوں نہیں پو چھا جا تا کہ ایوب اور اسکندر مرزا نے ما رشلا کیوں لگا یا یحییٰ ضیا الحق اور پرویز مشرف کیسے اور کیوں آئے ہم یک دوسرے کو کرپشن میں ملوث کر تے رہے ہیں سول ہو یا کو ئی سب کو کرپشن کا کینسر لگا ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہیپا ٹائٹس کی ویکسین کی خریدا ری کے خلاف ڈرگ ما فیا نے آٹھ ما ہ سے حکم امتنا عی لے رکھا ہے میری سپریم کو رٹ کے چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ اس کا نو ٹس لیں کہ اس پر حکم امتنا عی کس نے اور کیسے دیا ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی معا ہدہ خوش آئند ہے پا کستان کو س فا ئدہ اٹھا نا چاہیئے نواز مو دی ملا قات میں بلو چستان میں مدا خلت ، کشمیر کا مسئلہ اور ایسے کئی معاملا ت تھے جو اٹھا ئے جا نا چاہیئے تھے مگر ایسا نہیں ہواپا کستان میں سیا ست ایک بار پھر ڈر ئنگ روم میں چلی گئی ہے بھٹو نے اسے با ہر نکا لا تھا ان کا کہنا تھا کہ اگر پا کستان میں با ر گینگ وا لا قا نو ن ہے تو اور کرپشن کر نے والا کی گئی کر پشن وا پس کر دے تو اسے چھوڑ دیا جا ئے تو پھر بکری چوری کر نے والا بھی بکری واپس کر دے تو اسے بھی چھوڑا جانا چاہیئے