دہشت گردی میں موبائل فونز کے بجائے VoIP کا استعمال۔۔۔ حکام چکراکر رہ گئے

پیر 20 جولائی 2015 13:01

دہشت گردی میں موبائل فونز کے بجائے VoIP کا استعمال۔۔۔ حکام چکراکر رہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء)محکمہ داخلہ سندھ نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردمختلف کارروائیوں میں ”وائس اوورانٹرنیٹ پروٹوکول “کا استعمال کررہے ہیں ، دہشت گرد(وی او آئی پی) کے ذریعے ملک میں بڑے پیمانے دہشت گردانہ کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں،حکومت اس طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرناہوں گے۔

(جاری ہے)

سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ صفورا گوٹھ میں بس قتل عام میں ملوث ملزمان موبائل فونز کے استعمال کے خطرات سے واقف تھے، چنانچہ انہوں نے وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) کا استعمال کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد وں میں وی او آئی پی کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے جس سے ملک میں مزید دہشت گردانہ کارروائیوں کے منصوبے بنائے جارہے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام کے لیے سرمائے کی کمی اور ناقص ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا انتہائی مشکل ہوگا اس لئے حکومت کو فوری طور پر اس طرح کے چیلنجز کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے